Artículos relacionados a Jee Daar: (Autobiography)

Jee Daar: (Autobiography) - Tapa blanda

Zulfiqar Ali Bukhari

 
9789358720518: Jee Daar: (Autobiography)

Sinopsis

Jee Daar is an Autobiography written by Zulfiqar Ali Bukhari, a Pakistani writer and a columnist.ذوالفقار علی بخاری کی یہ کتاب "جی دار" دراصل ان کی سوانح ہے جو ایک معنوں میں زندگی کو بہادری سے جینے کا درس دیتی داستان حیات کہی جا سکتی ہے۔پاکستان کے تیس مشہور و معروف قلم کاروں اور مدیران کے حالات زندگی پر 2021ء میں شائع ہونے والی کتاب "آپ بیتیاں - حصہ دوئم" کے لیے ذوالفقار علی بخاری بطور معاون مدیر کام کر چکے ہیں۔ ماہ نامہ ’انوکھی کہانیاں’ کراچی کے اگست 2021ء کے شمارے میں ان کی آپ بیتی شائع ہو چکی ہے۔پاکستان اوربھارت کے کئی ادبی اور ادب اطفال کے رسائل، اخبارات میں مختلف موضوعات پر کہانیاں، سماجی و ادبی معاملات پر ان کی تحریریں شائع ہوتی رہی ہیں۔ سماجی و ادبی خدمات پر "ادب اطفال ایوارڈ" دو مرتبہ حاصل کر چکے ہیں۔ ادب اطفال میں "تشہیر کہانی" سلسلے اور ادبی تنظیم "سرائے اردو" کے بانی ہیں۔

"Sinopsis" puede pertenecer a otra edición de este libro.

Acerca del autor

ذوالفقار علی بخاری نے ایم۔اے اردو کے ساتھ بیچلر آف ایجوکیشن (بی ۔ایڈ) ، موثر ابلاغ اور صحافت میں سرٹیفکیٹس حاصل کر رکھے ہیں۔ 2008 سے ادبی میدان میں فعال ہیں۔ اردو دنیا کی ممتاز ویب سائٹس پر ان کی لکھی گئی کہانیاں، کتب پر تبصرے، ادیبوں سے لیے گئے انٹرویوز اورمضامین موجود ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے کئی ادبی رسائل و اخبارات میں مختلف موضوعات بشمول ادبِ اطفال پر کہانیاں ، سماجی و ادبی معاملات پر ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔ سماجی و ادبی خدمات پر "ادب اطفال ایوارڈ" دو مرتبہ حاصل کر چکے ہیں۔

"Sobre este título" puede pertenecer a otra edición de este libro.